برطانیہ میں پاکستانی لڑکی صفیہ خان برطانیہ کی نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کیخلاف مثال بن گئی

defense league uk

برمنگھم (آزاد دنیا نیوز/ میڈیا رپورٹ ) برطانیہ میں پاکستانی نژاد لڑکی صفیہ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ بڑے اطمینان سے نسل پرست
برطانوی رہنما ایان کراس لینڈ کے سامنے کھڑی ہے۔گزشتہ روز برطانیہ کی نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ (ای ڈی ایل) نے برمنگھم میں مسلمانوں کے خلاف ایک ریلی نکالی تھی جس میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نعرے لگائے جا رہے تھے۔ ریلی کے دوران مظاہرین نے سکارف پہنے ہوئے ایک راہگیر خاتون کو گھیر لیا اور اسے برا بھلا کہنے لگے جس پر صفیہ خان بے خوف ہو کر ان کے درمیان پہنچ گئی اور خاتون کو ان کے چنگل سے چھڑا لیا مگر خود ان کی زد میں آ گئی۔برطانیہ میں پاکستانی لڑکی صفیہ خان برطانیہ کی نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کیخلاف مثال بن گئی برمنگھم (آزاد دنیا نیوز/ میڈیا رپورٹ ) برطانیہ میں پاکستانی نژاد لڑکی صفیہ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ بڑے اطمینان سے نسل پرست برطانوی رہنما ایان کراس لینڈ کے سامنے کھڑی ہے

مظاہرین اسے گھیر کر اپنے رہنما ایان کراس لینڈ کے سامنے لے گئے جو اس پر چیخنے چلانے لگا لیکن صفیہ کچھ بولے بغیر سکون سے اس کے سامنے کھڑی رہی اور اس کی مغلظات سنتی رہی۔ آخر کار مقامی پولیس نے مداخلت کر کے اسے وہاں سے نکال لیا۔ یہ تصویر برطانیہ کی مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرائی ہے اور تند و تیز ماحول میں پرسکون رہنے کا مظاہرہ کرنے پر صفیہ خان کی خوب تعریف کی ہے