امریکا: شدید سردی, 79سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نیاگرا فال کا بیشتر حصہ جم گیا

niagara-frozen

امریکا: شدید سردی،شکاگو اور ڈیٹرائٹ میں 79سالہ ریکارڈٹوٹ گیا، نیاگرا فال کا بیشتر حصہ جم گیا. شکاگو (میڈیا رپورٹ) دنیا کی سپر پاور امریکا میں سردی کی سپر لہر داخل ہوگئی۔ معروف آبشار نیاگرا کا پانی بھی سردی سے جم گیا۔ شکاگو اور ڈیٹرائٹ شہروں میں سردی کا 79 سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا۔یہ منظر کسی برفانی علاقے کا امریکا: شدیدسردی،شکاگو اور ڈیٹرائٹ میں 79سالہ ریکارڈٹوٹ گیا، نیاگرا فال کا بیشتر حصہ جم گیا. شکاگو (میڈیا رپورٹ) دنیا کی سپر پاور امریکا میں سردی کی سپر لہر داخل ہوگئی۔ معروف آبشار نیاگرا کا پانی بھی سردی سے جم گیا۔ شکاگو اور ڈیٹرائٹ شہروں میں سردی کا 79 سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا۔یہ منظر کسی برفانی علاقے کا شکاگو (میڈیا رپورٹ) دنیا کی سپر پاور امریکا میں سردی کی سپر لہر داخل ہوگئی۔ معروف آبشار نیاگرا کا پانی بھی سردی سے جم گیا۔ شکاگو اور ڈیٹرائٹ شہروں میں سردی کا 79 سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا۔یہ منظر کسی برفانی علاقے کا نہیں،بلکہ یہ امریکاہے۔

جہاں سردی اس شدت تک پہنچ چکی ہے کہ جسم میں واقعی خون جمادے۔اس کڑاکے کی سردی کے آگے تو نیویارک میں واقع نیاگرا فال کی بھی ایک نہیں چل رہی،اور آبشار کا بیشتر حصہ جم چکا ہے۔لیکن سیاح ہڈیوں میں گھستی اس سردی میں بھی موج مستی کرنے سےباز نہیں آرہے۔ادھر بوسٹن میں یخ بستہ ہواؤں اور منفی درجہ حرارت سے دریا کا پانی جم گیا،بالٹی مور میں برف کی تہہ کو کٹر کی مدد سے کاٹا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں رات کے وقت پارہ منفی 19 سینٹی گریڈ تک گرجاتا ہے۔منی سوٹا میں بھی سخت سردی سے جھیلیں جم چکی ہیں ۔ حالت یہ ہے کہ فواروں پر بنے مجسمے بھی برف بن گئے ہیں۔شکاگو میں درجہ حرارت منفی 8 اور ڈیٹرائٹ میں منفی 4 ہونے سے دونوں شہروں میں سردی کا 1936 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔