قومی ٹیم کی قیادت کرکے مصباح الحق نے سابق عظیم قائد عمران خان کا ریکارڈ توڑا دیا

Misbah-ul-Haq

قومی ٹیم کی قیادت کرکے مصباح الحق نے سابق عظیم قائد عمران خان کے 48 ٹیسٹ میچوں کا ریکارڈ توڑا شارجہ ( آزاد دنیا اسپورٹس) 49 ویں ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کرکے مصباح الحق نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ مصباح سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کرنے والے پاکستانی قائد بن گئے ۔ انہوں نے سابق عظیم قائد عمران خان کے 48 ٹیسٹ میچوں کا ریکارڈ توڑا ۔

شارجہ ( آزاد دنیا اسپورٹس) 49 ویں ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کرکے مصباح الحق نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ مصباح سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کرنے والے پاکستانی قائد بن گئے ۔ انہوں نے سابق عظیم قائد عمران خان کے 48 ٹیسٹ میچوں کا ریکارڈ توڑا ۔ 42 سالہ مصباح الحق کی کپتانی میں اب تک ٹیم 24 میچ جیتی ، 13ہاری اور 11 ڈرا رہے جبکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے 48 میں سے 14 میچ جیتے ، 8 ہارے جبکہ 26 مقابلے برابری پر ختم ہوئے تھے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ کے پاس ہے ۔ گریم سمتھ نے 108 ٹیسٹ میچوں میں پروٹیز ٹیم کی قیادت کی جس میں 53 میں انہیں کامیابی ملی اور 28 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔