جرمنی اورپاکستان میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالرکے معاہدوں پردستخط ، دوطرفہ تعلقات ترقیاتی پروگراموں کے ذریعے مزیدمضبوط بناناچاہتے ہیں،جرمن سفیر

اسلام آباد (آزاد دنیا نیوز ) جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن عارف احمد خان نے 10کروڑ60لاکھ امریکی ڈالرز مالیت کے دو ترقیاتی تعاون کے معاہدوں پر گزشتہ روز دستخط کئے ، اس موقع پر جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات اور ترقیاتی تعاون میں پیشرفت ہورہی ہے ، ہم ان تعلقات کو نئے ترقیاتی پروگراموں کے ذریعے مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھیں گے ۔ نئے منصوبوں کے ذریعے قابل تجدید توانائی اور انرجی ایفی شنسی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سماجی و لیبر اسٹینڈرڈ بہتر ہوگا اور اچھی گورننس کے پروگرام کو مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ جرمنی کے ترقیاتی بینک ‘‘کے ایف ڈبلیو’’ نے پولیو ویکسین اور نمونیا سے محفوظ رکھنے کیلئے بچوں کی امونائزیشن کے دو معاہدوں پر دستخط کئے۔