اٹلی میں پاکستان فیڈرشن کے زیر اہتمام کشمیر پر بھارت کے ظالمانہ قبضہ کے خلاف مظاہرہ

اٹلی میں پاکستان فیڈرشن کے زیر اہتمام کشمیر پر بھارت کے ظالمانہ قبضہ کے خلاف مظاہرہ روم ( آزاد دنیا نیوز) اٹلی کے دار الحکومت روم میں پاکستان فیڈرشن کے زیر اہتمام کشمیر پر بھارت کے ظالمانہ قبضہ کے خلاف زبردست مظاہرہ .شرکا نے بھارتی قبضے اور جارحیت کیخلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ زبردست نعرے بازی بھی کرتے رہے.مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ اس دن کو دنیا بھر کے کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ اس روز بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کرتے ہوئے اپنی افواج داخل کی تھیں

روم ( آزاد دنیا نیوز) اٹلی کے دار الحکومت روم میں پاکستان فیڈرشن کے زیر اہتمام کشمیر پر بھارت کے ظالمانہ قبضہ کے خلاف زبردست مظاہرہ .شرکا نے بھارتی قبضے اور جارحیت کیخلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ زبردست نعرے بازی بھی کرتے رہے.مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ اس دن کو دنیا بھر کے کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ اس روز بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کرتے ہوئے اپنی افواج داخل کی تھیں۔ اس روز کشمیری احتجاج کرکے بھارت کے مظالم کو بے نقاب کرتے ہیں بین الاقوامی برادری اس مسئلہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھارت کے ظالمانہ رویہ پر عالمی برادری کی خاموش ناقابل فہم ہے. مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کو بغیر کسی خوف اور تشدد کے جینے کا حق ملنا چاہئے۔ ان کا حق خودارادیت کا مطالبہ جائز ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی اس بات کی تائید کرتی ہیں . اس مظاہرے کے روح رواں بشیر احمد امبرا ، خالد خان ، راجہ آفتاب اور چوھدری زمان کھٹانہ تھے .پاکستانی اور کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ پاکستانی خواتین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور اپنے جذبات کا اظھار کیا.روم کے علاوہ نپولی .پراتو اریزو اور بلونیا سے بھی پاکستانی اور کشمیری بھائیوں نے پروگرام میں شرکت کی اور کشمیری قوم سے اپنی لازوال محبت کا ثبوت دیا .

مزید تصاویر کے لیے کلک کریں https://www.facebook.com/azaddunyanews/posts/1522352727800031