پاکستان اور چین کا تعلیمی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Pakistan China agreed to enhance ties in the education sector Paris (Azad Dunya news) Muhammad Baligh ur Rehman the Federal Minister for National Education and Mr. CHEN Basheng, Minister of Education, China has agreed in principle to increase collaboration between their two Ministers to further strengthen existing ties in the field of education. Both ministers who met on the sidelines of the 39th Session of UNESCO General Conference in Paris today also highlighted the importance of students and faculties exchanges to further consolidate the economic, social and cultural ties between the two countries. The meeting was also attended by the Ambassador of Pakistan and Permanent Delegate of Pakistan to UNESCO Mr. Moin ul Haque and Chinese Ambassador to France Mr. Yang Shen and other members of the two delegations.

پیرس ( آزاد دنیا نیوز) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تعلیم محمد بلیغ الرحمن اور چین کے وزیر تعلیم چن بیشنگ نے تعلیم کے شعبے میں پہلے سے موجود باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں وزراء نے طالبعلموں اور اساتذہ کے تبادلوں کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں مزید مضبوطی لانے کا حامل قرار دیا۔
اس ملاقات میں معین الحق سفیر پاکستان و مستقل مندوب یونیسکو اور چین کے سفیر برائے فرانس ینگ شین اور دونوں ممالک کے وفود کے اراکین نے شرکت کی۔
وزیر تعلیم نے پاکستان میں تعلیم و تربیت کے شعبوں میں چینی امداد کے حصول کی تجویز پیش کی تاکہ پاکستان کے طالبعلموں اور ہنرمندوں میں ضرورت کے مطابق تعلیم اور ہنر سے آراستہ کیا جاسکے۔ تاکہ سی پیک اور چین کی ون بیلٹ اور ون روڈ کے سلسلے مستقبل میں پیدا ہونے ملازمت کے مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔
انہوں نے حکومت چین کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں پانچ کنفیوشیس مراکز قائم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان مراکز کے کھولے جانے سے پاکستان میں چینی زبان سیکھنے کے رحجان میں مزید اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر نے حکومت چین سے پاکستان کے ان طالبعلموں جو چین کے نجی و سرکاری اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں ہیں کیلئے خصوصی مراعات دینے کی تجویز بھی پیش کی جس کا چینی وزیر نے مثبت جواب دیا۔
دونوں رہنماؤوں نے کثیرالجہتی بین الاقوامی اداروں جن میں یونیسکو بھی شامل ہے کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے دنیا میں امن اور ترقی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم نے یونیسکو جنرل کانفرنس کے 39ویں اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر برائے تعلیم یونیسکو کے 39ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کیلئے کل پیرس پہنچے تھے۔ وہ اپنے قیام کے دوران یونیسکو کانفرنس میں ملکی نقطہ نظر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک جن میں ڈنمارک، ملائشیا، ناورے اور ترکی شامل ہیں کے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ یونیسکو کی سبکدوش ہونے والی اور نئے منتخب ہونے والی ڈائریکٹر جنرلز سے بھی ملاقاتیں کریں گے