چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آئندہ سال مارچ میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آئندہ سال مارچ میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔ لاہور( آزاد دنیا نیوز) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرکٹ ٹیم مارچ میں پاکستان آئے گی اور اپنے دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز 29 ،31 مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

لاہور( آزاد دنیا نیوز) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرکٹ ٹیم مارچ میں پاکستان آئے گی اور اپنے دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز 29 ،31 مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے رواں ماہ دورہ پاکستان کا اعلان کیا تھا لیکن لاہور میں شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے دورہ ملتوی کردیا گیا۔