القدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنایا جائے یورپی یونین،مشرق وسطیٰ کے تنازع کا حقیقی حل دوریاستوں کی تشکیل ہی ہے،فیڈریکا مو گیرینی کی گفتگو

القدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنایا جائے یورپی یونین،مشرق وسطیٰ کے تنازع کا حقیقی حل دوریاستوں کی تشکیل ہی ہے،فیڈریکا مو گیرینی کی گفتگو برسلز(میڈیا رپورٹ / آزاد دنیا نیوز ) یورپی یونین نے القدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کے لئے امریکا ، اردن اور روس کے ساتھ بھرپور سفارتی مذاکرات کئے جائیں گے ۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مو گیرینی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کے خیال میں مشرق وسطیٰ کے تنازع کا حقیقی حل دوریاستوں کی تشکیل ہی ہے

برسلز(میڈیا رپورٹ / آزاد دنیا نیوز ) یورپی یونین نے القدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کے لئے امریکا ، اردن اور روس کے ساتھ بھرپور سفارتی مذاکرات کئے جائیں گے ۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مو گیرینی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کے خیال میں مشرق وسطیٰ کے تنازع کا حقیقی حل دوریاستوں کی تشکیل ہی ہے اورالقدس کو اسرائیل اور فلسطین کی دونوں ریاستوں کا دارالحکومت ہو نا چاہئے ۔ اور اس ضمن میں یورپی یونین کاایک ہی اور واضح موقف ہے ۔ فیڈریکا مو گیرینی نے بتایا کہ یورپی یونین کے وزراء خارجہ پرسوں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اس مسئلہ پرتبادلہ خیال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر امریکا کا کردار بھی بہت اہم ہے ۔ جبکہ چار فریقی مذاکرات میں اقوام متحدہ ، روس ، امریکہ ، اور یورپی یونین بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین مقبوضہ بیت المقدس کے متعلق اپنے دیگر علاقائی شراکت دارو ں سے بات کرے گی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دیئے جانے کے بعد فلسطین سمیت تمام اسلامی ممالک میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے