پاکستان پریس کلب پیرس فرانس ( رجسٹرڈ )کے قیام کے پندرہ سال مکمل ہونے پر ایک بڑی تقریب کے اہتمام اور نئے الیکشن کا اعلان

پاکستان پریس کلب پیرس فرانس ( رجسٹرڈ )کے قیام کے پندرہ سال مکمل ہونے پر ایک بڑی تقریب کے اہتمام اور نئے الیکشن کا اعلان پیرس ( آزاد دنیا نیوز ) فرانس کے پہلے اور رجسٹرڈ پریس کلب کی پندرہویں سالگرہ پر ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کا اعلان گزشتہ روز پریس کلب کے سینئر راہنماؤں نے ایک میٹنگ میں کیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پریس کلب کے بانی صدر صاحبزادہ عتیق الرحمن نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سال میں میرے ساتھیوں اور پاکستانی کمیونٹی نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ اور پریس کلب کے پلیٹ فارم سے پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد کے لئے ہماری مثبت کاوشوں کو کمیونٹی کے باشعور طبقے نے ہمیشہ سراہا۔ اور آئیندہ بھی پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے ارکان کمیونٹی کی بھلائی اور اتحاد کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پیرس ( آزاد دنیا نیوز ) فرانس کے پہلے اور رجسٹرڈ پریس کلب کی پندرہویں سالگرہ پر ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کا اعلان گزشتہ روز پریس کلب کے سینئر راہنماؤں نے ایک میٹنگ میں کیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پریس کلب کے بانی صدر صاحبزادہ عتیق الرحمن نے کہا
کہ گزشتہ پندرہ سال میں میرے ساتھیوں اور پاکستانی کمیونٹی نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ اور پریس کلب کے پلیٹ فارم سے پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد کے لئے ہماری مثبت کاوشوں کو کمیونٹی کے باشعور طبقے نے ہمیشہ سراہا۔ اور آئیندہ بھی پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے ارکان کمیونٹی کی بھلائی اور اتحاد کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مارچ میں پریس کلب کی صدارت سے مستعفی ہوجاؤں گا اور آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا اور نئی منتخب ہونے والی باڈی کے ساتھ ملکر صحافیوں کی بہتری اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے پہلے کی طرح اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ اس موقع پر پاکستان پریس کلب کے جنرل سیکریٹری سینئر صحافی میاں محمد امجد اور معروف کالم نگار سینئر نائب صدر عاکف غنی نے کہا کہ فرانس میں صحافی برادری کے ارکان میں اضافہ خوش آئیند ہے۔ اسی حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ نئے آنے والے صحافیوں کو پریس کلب میں خوش آمدید کہا جائے اور پریس کلب کی نئی تنظیم سازی کے لئے نئے الیکشن کرائے جائیں۔ اور ان شاء اللہ پندرہ مارچ دو ہزار اٹھارہ کو پریس کلب کی نئی باڈی کے لئے الیکشن ہوں گے۔ اور تئیس مارچ دو ہزار اٹھارہ کو پریس کلب کی نئی باڈی کی تقریب حلف وفاداری کی تقریب ہوگی۔ اس تقریب میں پاکستان اور انگلینڈ سے اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ جنرل سیکریٹری میاں محمد امجد نے اس میٹنگ میں ملک عاکف غنی اور محترمہ آصفہ ہاشمی پر مشتمل رابطہ کمیٹی تشکیل دی کہ جو صحافیوں سے رابطہ کرکے انہیں پریس کلب میں شمولیت کی دعوت دے گی۔
اس میٹنگ میں صاحبزادہ عتیق الرحمن ، میاں محمد امجد ، ملک عاکف غنی ، یاسر قدیر ، اشفاق احمد چوہدری ، علی اشفاق ، محترمہ آصفہ ہاشمی محترمہ روحی بانو ، محترمہ ناصرہُ خان ، محترمہ شہلا رضوی اور محترمہ شبانہ چوہدری نے شرکت کی۔