مریم نواز دنیا کی 11 مضبوط ترین خواتین میں شمار،پاکستان کی سیاست میں تیزی سے شہرت پانے والی مریم نواز عالمی میڈیا کی بھی توجہ کا مرکز بن گئیں

کیسی نا اہلی ہے کہ ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے ، نواز مخالفین کی حیثیت ٹشو پیپر سے زیادہ نہیں ، اے پی سی سازش قرار، مریم نواز لاہور ( آزاد دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ کیسی نا اہلی ہے کہ ملک کی ساری سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ کیسی نااہلی ہے؟ نواز شریف نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں، کوئی پریس کانفرنس میاں صاحب کا نام لئے بغیر مکمل نہیں ہوتی، مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کیسی نااہلی ہے کہ پورے ملک کی سیاست ان کے گرد گھومنے لگی ہے، آپس کے مخالفین اس بات پر اکٹھے ہو رہے ہیں کہ نواز شریف کو کیسے ہٹائیں۔

نیویارک (میڈیا رپورٹ / دنیا نیوز) نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، 2017ء میں مریم نواز دنیا کی 11 باہمت اور طاقتور خواتین میں شامل ہیں۔ پاکستانی خواتین میں ان کا پہلا نمبر ہے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں مریم نواز کو پاکستان کی سب سے باہمت اور طاقتور خاتون قرار دیا گیا ہے۔ مریم نواز کی پاکستانی سیاست میں تیزی سے شہرت کی وجہ ان کا بلند حوصلہ ہے۔ امریکی جریدے نے انہیں اپنے والد میاں نواز شریف کی دست راست قرار دیا ہے۔