پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی نہائیت عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جذبے سے منائی گئی

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی نہائیت عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جذبے سے منائی گئی پیرس ( آزاد دنیا نیوز) پیرس کے مضافات اوبر ویلیئر میں واقع فیصل ریسٹورنٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام شہید جمہوریت عظیم لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی نہائیت عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جزبے سے منائی گئی جس میں سینئر نائب صدر سید کفایت نقوی جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی چوہدری ارشد چکوڑی اور پارٹی عہدہ داران کے علاوہ معروف سیاسی و سماجی شخصیات نا صرہ خان ۔ شبانہ چوہدری اور ممتاز ملک کے علاوہ خواتین کی کیثر تعداد نے شرکت کی - جبکہ نظامت کے فرائیض پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری جناب پرویز صدیقی نے نہائیت خوش اسلوبی سے ادا کئیے

پیرس ( آزاد دنیا نیوز) پیرس کے مضافات اوبر ویلیئر میں واقع فیصل ریسٹورنٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام شہید جمہوریت عظیم لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی نہائیت عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جزبے سے منائی گئی جس میں سینئر نائب صدر سید کفایت نقوی جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی چوہدری ارشد چکوڑی اور پارٹی عہدہ داران کے علاوہ معروف سیاسی و سماجی شخصیات نا صرہ خان ۔ شبانہ چوہدری اور ممتاز ملک کے علاوہ خواتین کی کیثر تعداد نے شرکت کی – جبکہ نظامت کے فرائیض پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری جناب پرویز صدیقی نے نہائیت خوش اسلوبی سے ادا کئیے سورت یاسین کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے شروع ہوا جس کی سعادت پی پی پی فرانس کے سینئر نائب صدر جناب سید کفایت حسین نقوی نے حاصل کی – اس کے بعد محترمہ ثریا ارشد نے اپنی پر سوز آواز میں سرور کونین ہادی برحق محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا بعدازاں اوورسیز فائل انٹر نیشنل کی ڈائریکٹر محترمہ ناصرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو جیسی عظیم لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں – جس کا خلا ہم کبھی بھی پورا نہیں کر سکتے – سویرا نیوز کی ریزیڈنٹ ایڈیٹر محترمہ شبانہ چوہدری نے دختر پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستانی عوام ایک ذہین اور باصلاحیت لیڈر سے محروم ہو گئی ہے ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گئی – معروف شاعرہ مصنفہ اور کالم لسٹ محترمہ ممتاز ملک نے بڑے مدلل اور جامع پیرائے میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت پر روشنی ڈالی – پی پی پی وومن وینگ فرانس کی نائب صدر محترمہ نجمہ افتخار نے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے اپنی مایہ ناز لیڈر کو اور انشاء اللہ ہم ان کے خوابوں کو عملی رنگ دیں گے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی وومن وینگ فرانس کی صدر جنہوں نے یہ پروگرام آرگنائزر کیا تھا اپنی عظیم لیڈر محترمہ بےنظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام ، جمہوریت اور پاکستان کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والی قوم کی عظیم راہنما شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اپنی سوچ ، عزم اور بصیرت کی صورت میں آج بھی زندہ ہے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئیے شہید جمہوریت کا خواب ہمیشہ زندہ۔ رہے گا – پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے نائب صدر جناب سید کفایت حسین نقوی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہم بےنظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے کو لے کر آگے بڑھیں گئے اور ان کے حسین خوابوں کو حقیقت کا روپ دیں گئیں – بعدازاں انہوں نے شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو اور جناب ذوالفقار علی بھٹو کی مغفرت ، بلند درجات اور ملک کی سالمیت ترقی اور خوشحالی کے لیئے دعا خیر کی – خواتین نے بےنظیر بھٹو کے ساتھ اپنی محبتوں کا عقیدتوں کا آظہار پھولوں اور موم بتیوں سے کیا – آخر میں محترمہ روحی بانو نے تمام خواتین اور میڈیا حضرات کا شکریہ ادا کیا اور یوں یہ پروقار تقریب ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی جانب سے دئیے گئے شاندار عشائیہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی