Category Archives: انٹرنشنل خبریں

پاکستان کو اب کوئی امداد نہیں ملے گی،15 سالوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالرز کی امداد دے کر ہم نے بے وقوفی کی، امریکی صدر کی دھمکی

پاکستان کو اب کوئی امداد نہیں ملے گی،15 سالوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالرز کی امداد دے کر ہم نے بے وقوفی کی، امریکی صدر کی دھمکی واشنگٹن (میڈیا رپورٹ / آزاد دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ 15 سالوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالرز کی امداد دے کر ہم نے بے وقوفی کی تھی لیکن اب پاکستان کو کوئی امداد نہیں دی جائے گی. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو آئندہ سے کسی بھی قسم کی امداد نہ دینے کی دھمکی دیدی ہے۔ اپنی ٹویٹ کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ گزشتہ پندرہ برسوں میں ہم نے پاکستان کو 33 ارب ڈالرز کی امداد دی جو بے وقوفی تھی۔ اب پاکستان کو کوئی امداد نہیں ملے گی۔

واشنگٹن (میڈیا رپورٹ / آزاد دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ 15 سالوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالرز کی امداد دے کر ہم نے بے وقوفی کی

مریم نواز دنیا کی 11 مضبوط ترین خواتین میں شمار،پاکستان کی سیاست میں تیزی سے شہرت پانے والی مریم نواز عالمی میڈیا کی بھی توجہ کا مرکز بن گئیں

کیسی نا اہلی ہے کہ ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے ، نواز مخالفین کی حیثیت ٹشو پیپر سے زیادہ نہیں ، اے پی سی سازش قرار، مریم نواز لاہور ( آزاد دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ کیسی نا اہلی ہے کہ ملک کی ساری سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ کیسی نااہلی ہے؟ نواز شریف نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں، کوئی پریس کانفرنس میاں صاحب کا نام لئے بغیر مکمل نہیں ہوتی، مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کیسی نااہلی ہے کہ پورے ملک کی سیاست ان کے گرد گھومنے لگی ہے، آپس کے مخالفین اس بات پر اکٹھے ہو رہے ہیں کہ نواز شریف کو کیسے ہٹائیں۔

نیویارک (میڈیا رپورٹ / دنیا نیوز) نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، 2017ء میں مریم نواز دنیا کی 11 باہمت اور طاقتور خواتین میں شامل ہیں۔ پاکستانی خواتین میں ان کا پہلا نمبر ہے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں مریم نواز کو پاکستان کی سب سے باہمت اور طاقتور خاتون قرار

القدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنایا جائے یورپی یونین،مشرق وسطیٰ کے تنازع کا حقیقی حل دوریاستوں کی تشکیل ہی ہے،فیڈریکا مو گیرینی کی گفتگو

القدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنایا جائے یورپی یونین،مشرق وسطیٰ کے تنازع کا حقیقی حل دوریاستوں کی تشکیل ہی ہے،فیڈریکا مو گیرینی کی گفتگو برسلز(میڈیا رپورٹ / آزاد دنیا نیوز ) یورپی یونین نے القدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کے لئے امریکا ، اردن اور روس کے ساتھ بھرپور سفارتی مذاکرات کئے جائیں گے ۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مو گیرینی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کے خیال میں مشرق وسطیٰ کے تنازع کا حقیقی حل دوریاستوں کی تشکیل ہی ہے

برسلز(میڈیا رپورٹ / آزاد دنیا نیوز ) یورپی یونین نے القدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا بھی دارالحکومت بنانے کے لئے امریکا ، اردن اور روس کے ساتھ بھرپور سفارتی مذاکرات کئے جائیں

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نازیبا الفاظ کہنے پر بھارتی فوجی پر برس پڑیں

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نازیبا الفاظ کہنے پر بھارتی فوجی پر برس پڑیں میڈیا رپورٹ : ودیا بالن کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ساتھ ہی وہ بھارتی فلم سنسر بورڈ کی ممبر بھی ہیں۔ اداکارہ اپنی صاف گوئی کے باعث ہمیشہ سے ہی تنازعات کا شکار رہی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اپنے رائے کا اظہار کھل کر کرتی ہیں۔ آج کل بالی وڈ اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم’تمہاری سلو‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور اسی دوران ایک نئے تنازع میں الجھ پڑی ہیں۔ اداکارہ نے فلم کی تشہیری مہم کے دوران’می ٹو‘ ہیش ٹیگ کے حوالے سے بھی انکشافات کیے تھے اور انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں ایئرپورٹ پر بھارتی فوجی اہلکار بری طرح سے گھور رہا تھا جس پر وہ الجھن کا شکار تھیں۔

میڈیا رپورٹ : ودیا بالن کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ساتھ ہی وہ بھارتی فلم سنسر بورڈ کی ممبر بھی ہیں۔ اداکارہ اپنی صاف گوئی کے باعث ہمیشہ سے ہی تنازعات کا شکار رہی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اپنے رائے کا اظہار کھل کر